اسلام آباد میں گرینڈ سرچ آپریشنز، اسلحہ برآمد، متعدد افراد زیر حراست

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، جن میں تھانہ کرپا، سمبل، سیکرٹریٹ، کھنہ، انڈسٹریل ایریا، بنی گالہ اور ترنول کے علاقے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا شہریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

یہ آپریشنز ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی اور زونل ایس پیز کی سربراہی میں کیے گئے، جن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 712 افراد اور 1108 گھرانوں کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ 182 دکانوں اور 32 ہوٹلز کو بھی چیک کیا گیا۔

اسی دوران 381 موٹر سائیکلوں اور 141 گاڑیوں کی بھی اسکریننگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران 20 افغان شہریوں، 56 مشکوک افراد، 2 گاڑیوں اور 47 موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 4 پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کیے۔

مزید پڑھیں: 3 فروری کو کن اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی؟ اسلام آباد پولیس کی ایڈوائزری جاری

ترجمان کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈ مسلسل گشت کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سینئر افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور سکیورٹی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان خان کا 12 سال پرانا ٹویٹ دوبارہ وائرل، پریتی زنٹا کا حیران کن ردعمل

ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، فی یونٹ قیمت میں اضافے کی تجویز

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

پاکستان کی معروف خاتون سائیکلسٹ 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟