امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کر گیا، جلدکراچی پہنچنے کا امکان

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی ناکہ بندی اور خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکر “شالامار” خلیج سے آبنائے ہرمز عبور کر کے نکل گیا ہے اور متحدہ عرب امارات سے لدا خام تیل لے کر کراچی کی جانب روانہ ہے، جہاں اس کی آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مستقل بنیادوں پر آبنائے ہرمز کھولنے پر چین مجھ سے خوش ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

رائٹرز کے مطابق سنگاپور اور اسلام آباد سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار افرا میکس ٹینکر “شالامار” آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیج سے باہر نکل آیا ہے۔ شپنگ ڈیٹا فراہم کرنے والے اداروں کے مطابق جہاز میں تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار بیرل ابو ظہبی کا “داس بلینڈ” خام تیل موجود ہے، جو اسی ہفتے متحدہ عرب امارات سے لوڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ آئل ٹینکر 19 اپریل کو کراچی بندرگاہ پہنچ کر اپنا کارگو اتارے گا۔ “شالامار” ان دو پاکستانی ٹینکرز میں شامل تھا جو اتوار کے روز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے تھے تاکہ خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات لوڈ کی جا سکیں۔

پاکستان کے وزیرِ پیٹرولیم نے بھی تصدیق کی تھی کہ “شالامار” نے یو اے ای کی کمپنی اے ڈی این او سی کے ٹرمینل سے خام تیل حاصل کیا۔ تاہم پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، جو اس جہاز کا انتظام سنبھالتی ہے، کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب امریکی ناکہ بندی کے باعث اس ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سست رہی۔ امریکی بحریہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ناکہ بندی کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے، جس کے تحت مشکوک کارگو لے جانے والے یا ایران کی جانب جانے والے جہازوں کی تلاشی لی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کردی،امریکا بلیک میلنگ قبول نہیں کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی منڈیوں پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔ ایسے حالات میں پاکستانی ٹینکر کا محفوظ گزرنا ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

4 ارب ڈالر کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک، ایران سے متعلق حیران کن دعوے سامنے آگئے

بہار میں ‘کاکروچ کیفے’ کھل گیا، مینیو میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

لاہور میں امریکی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، پولیس نے حقائق سامنے رکھ دیے

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘