پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 2026 شروع، 55 ہزار سے زائد عازمین کے لیے خصوصی پروازیں

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے قبل از حج آپریشن 2026 کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر سے 55 ہزار سے زائد عازمین حج کو 191 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ آپریشن کا باقاعدہ آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن 2026 کے دوران سرکاری اسکیم کے تحت 49 ہزار جبکہ پرائیویٹ حج گروپس کے تحت 6 ہزار سے زائد عازمین کو سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: لاہور سے پہلی پرواز کے انتظامات مکمل، حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار

پی آئی اے کی جانب سے حج آپریشن کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

اسلام آباد سے 46 پروازوں کے ذریعے 15,400 سے زائد عازمین، کراچی سے 55 پروازوں کے ذریعے 15,000 سے زائد، لاہور سے 34 پروازوں کے ذریعے 12,377، فیصل آباد سے 23 پروازوں کے ذریعے 3,680، ملتان سے 13 پروازوں کے ذریعے 5,383، سیالکوٹ سے 5 پروازوں کے ذریعے 2,075 جبکہ کوئٹہ سے 15 پروازوں کے ذریعے 4,487 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 747 سیالکوٹ سے 19 اپریل کو رات 01:55 بجے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی، جس میں 390 سے زائد عازمین سفر کریں گے۔ اسی روز فیصل آباد سے پی کے 4003 دن 11:05 بجے 150 سے زائد عازمین کے ساتھ مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔

ملتان سے پہلی پرواز 20 اپریل کو صبح 06:35 بجے 391 عازمین کے ساتھ اڑان بھرے گی، جبکہ اسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 713، 21 اپریل کو صبح 11:30 بجے 300 سے زائد عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔

کوئٹہ سے پہلی حج پرواز بھی 21 اپریل کو صبح 05:45 بجے روانہ ہوگی، جبکہ کراچی سے پہلی افتتاحی پرواز پی کے 743، 23 اپریل کو صبح 07:15 بجے 391 عازمین کے ساتھ سفر کا آغاز کرے گی۔ لاہور سے قبل از حج آپریشن کی پہلی پرواز 24 اپریل کو رات 22:20 بجے 300 سے زائد عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:خدام الحجاج کی ایڈوانس ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی، ڈائریکٹر حج مدینہ کے ساتھ مشاورتی اجلاس

پی آئی اے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں ایئرپورٹس اور دفاتر پر تعینات ٹیمیں عازمین حج کو مکمل رہنمائی اور سہولیات فراہم کریں گی۔

حج آپریشن 21 مئی 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔ ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے نے تمام ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ عازمین حج کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور تمام انتظامات کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی انطالیہ میں مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی، منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال

خطے میں کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ مکمل، ترکیہ سے پاکستان روانگی

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

ویڈیو

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی