آبنائے ہرمز میں کشیدگی: بھارتی تیل بردار جہازوں کو گزرنے سے روک دیا گیا

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب بھارت کے 2 تیل بردار بحری جہازوں کو گزرنے سے روک دیا ہے، جس کے دوران فائرنگ کے واقعات کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متاثرہ جہازوں میں ایک وی ایل سی سی سپر ٹینکر بھی شامل ہے۔ ان جہازوں پر مجموعی طور پر قریباً 20 لاکھ بیرل عراقی تیل موجود ہے۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے بتایا ہے کہ عمان کے شمال مشرق میں قریباً 20 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک واقعے کی اطلاع ملی ہے، جہاں پاسداران انقلاب کی گن بوٹس ٹینکر کے قریب آئیں۔

ایجنسی کے مطابق ان گن بوٹس کی جانب سے ٹینکر پر فائرنگ بھی کی گئی، تاہم جہاز اور اس کا عملہ محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 2 تجارتی جہازوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی ممکنہ نقصان کی مکمل تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ صرف عدالتی، سیاسی عمل سے جوڑنا درست نہیں : رانا ثنااللہ

طالبان رجیم کی ناعاقبت اندیشی: افغان لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ کم ہوکر صرف 5 فیصد رہ گیا

حکومت کا ایک ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹی سی پی کو تیاریوں کی ہدایت

اداکارہ میرا کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

بھارتی صحافی پروین ساہنی کی بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلموں پر کڑی تنقید، سال 2029 تک حالات بدلنے کی بھی پیشگوئی

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد