وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے، جس کے دوران انہوں نے وزیرِ اعظم کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب سہ ملکی دورے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ان اہم دوروں سے برادر ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور اقتصادی روابط کو نئی تقویت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے
ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ان کے دوروں کے تناظر میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Federal Minister for Interior Mohsin Raza Naqvi calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif. Lahore, 18 April 2026. pic.twitter.com/gRsXDCYVuN
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 18, 2026
یاد رہے کہ غیرملکی دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کیا ہے۔
اس دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، امیرقطر اور ترک صدرطیب اردوان سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: خطے کی کشیدہ صورت حال: وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ روس مؤخر کردیا
شہبازشریف بدھ کے روز 4 روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے انطالیہ میں منعقدہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کی اور مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے
اس موقع پر پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شامل تھے۔













