کراچی، چھالیہ اسمگل کرنے والے ملزمان نے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل کر قتل کردیا

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں تلاشی کے دوران ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چھالیہ اسمگل کرنے والے ملزمان نے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچل دیا۔ اس وحشیانہ کارروائی کے نتیجے میں 36 سالہ پولیس کانسٹیبل عبدالمنان جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: وکیل شمس الاسلام کا قتل کیوں ہوا؟ ملزم عمران آفریدی نے ساری کہانی سنادی

پولیس کے مطابق معمار موڑ پر معمول کی چیکنگ کے دوران جب ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تو اسمگلروں نے رکنے کے بجائے گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو زوردار ٹکر مار دی۔

کانسٹیبل عبدالمنان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے فوری تعاقب کرتے ہوئے دونوں اسمگلروں، آغا جان اور نسیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ گاڑی میں بھاری مقدار میں چھالیہ لدی ہوئی تھی اور ملزمان اس پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر اسمنگلنگ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قتل کے ملزمان کو غیر قانونی طور پر رہا کرنے پر کرائمز برانچ کا افسر معطل

پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قتل اور اسمنگلنگ کی دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ شہادت کا رتبہ پانے والے اہلکار کی نمازِ جنازہ ڈی آئی جی ایسٹ زون کے ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں