جہاز چرا کر اڑانے اور خودکشی کرنے والے ایئرپورٹ ملازم کی آخری پرواز پر نئی دستاویزی فلم ریلیز

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

امریکا میں 2018 میں رچرڈ رسل نامی شخص کی جانب سے مسافر طیارہ چرا کر پرواز کرنے اور بعد ازاں حادثے میں ہلاک ہونے کے واقعے پر نئی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی ہے، جس میں اس کے آخری لمحات اور اہل خانہ کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگست 2018 میں رچرڈ رسل نے سیئٹل ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک بومبارڈیئر کیو 400 بغیر اجازت اڑا لیا تھا۔ وہ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فضا میں رہا اور دورانِ پرواز ائیر ٹریفک کنٹرول سے مسلسل رابطے میں رہا۔

یہ بھی پڑھیے: علی صدپارہ اور جان سنوری پر بنائی گئی ڈاکومنٹری کی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بھرپور پذیرائی

رپورٹ کے مطابق اس دوران اس نے مذاق بھی کیا، معذرت بھی کی اور کہا کہ بہت سے لوگ اس سے محبت کرتے ہیں اور اس کے اقدام سے مایوس ہوں گے۔ بعد ازاں اس نے طیارہ جان بوجھ کر کیٹرون آئی لینڈ کے قریب گرا دیا، جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

نئی ڈاکیومنٹری #SKYKING میں پہلی بار اس کے خاندان اور دوستوں نے کھل کر گفتگو کی ہے۔ ہدایتکار پیٹریشیا گلیسپی کا کہنا ہے کہ رچرڈ رسل کے ریکارڈ شدہ جملوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ، ملازمت سے عدم اطمینان اور ذاتی مسائل کا شکار تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رسل نے دورانِ پرواز ایک خطرناک فضائی کرتب بیرل رول بھی کیا تھا۔ حکام کے مطابق اگر وہ چاہتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا تھا، تاہم اس نے آبادی والے علاقوں سے جہاز دور رکھا۔

میڈیکل حکام نے اس کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا، جبکہ واقعے کے بعد امریکا میں ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی پر بھی سنگین سوالات اٹھے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

افغان کرکٹر راشد خان کا بھارت اور آسٹریلیا کی شہریت ٹھکرانے کا انکشاف

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکا میں جنونی شخص کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 بچے ہلاک

کراچی: ایرانی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار، ڈیڑھ ارب ریال برآمد

ویڈیو

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

کیا امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل ہوگی یا خطہ ایک بار پھر جنگ کی طرف جائےگا؟

مذاکرات کا دوسرا دور: دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات، میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟