لاہور پولیس کا تھانے میں شہری پر تشدد کا واقعہ، پولیس اہلکار معطل، تحقیقات شروع

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے تھانے میں شہری سے مبینہ بدسلوکی اور تشدد کا معاملہ سامنے آنے کے بعد متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق ان کی 22 سالہ بیٹی ڈیفنس اے کے علاقے میں گھریلو ملازمہ ہے، جس پر 16 اپریل کو مالکان کی جانب سے چوری کا الزام لگایا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس لڑکی کو تھانے لے گئی حالانکہ اس نے کوئی چوری نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: پولیس نے تشدد کیا اور قتل کا اعتراف کرانے کی کوشش کی،شوہر کا الزام

خاندان نے الزام عائد کیا کہ جب وہ بچی سے ملاقات کے لیے تھانے پہنچے تو پولیس نے اس کے والد اور بھائی کو بھی حراست میں لے لیا اور مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں معاملے سے متعلق کوئی واضح معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب شہری سے بدسلوکی کی اطلاعات سامنے آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ ترجمان کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اے سمیت متعلقہ عملے کو معطل کرکے کلوز لائن کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ ایس ڈی پی او کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور پولیس کا بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

واقعے کی تحقیقات ایس پی کینٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں اور انہیں 24 گھنٹوں میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس حراست میں تشدد، بدسلوکی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں کے ساتھ عزت اور قانون کے مطابق سلوک یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘