وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کی بڑی کامیابی، 2 منصوبے عالمی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو اہم ترین منصوبوں کو ورلڈ سمٹ آن دی انفارمیشن سوسائٹی (ڈبلیو ایس آئی ایس)  پرائزز 2026′ کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی آئی ٹی انفراسٹرکچر بہتر کرنے اور ملازمت کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے ای گورننس کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ 20 منصوبوں میں جگہ بنائی ہے۔

اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے یہ ایوارڈز ڈیجیٹل گورننس کے شعبے میں دنیا کا معتبر ترین اعزاز مانے جاتے ہیں، اور ان منصوبوں کی عالمی سطح پر شمولیت حکومتِ پنجاب کی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی گورننس کا بڑا اعتراف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کی ’ستھرا پنجاب‘ ماڈل میں دلچسپی، مریم نواز سے تعاون طلب کرلیا

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کا پہلا جدید ڈیجیٹل پولیسنگ نظام ہے، جبکہ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی گمشدہ بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو ان کے خاندانوں سے ملوانے کے لیے ایک انتہائی مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہورہا ہے۔

یہ کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست اور ٹیکنالوجی پر مبنی وژن کی عالمی سطح پر پذیرائی کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جدید شہری ترقی کے لیے مریم نواز کا جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز نہ صرف پنجاب بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جو حکومتی اداروں کی کارکردگی اور شفافیت کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوبیل امن انعام 2026 کے لیے 287 نامزدگیاں موصول، ٹرمپ، زیلینسکی اور گریٹا تھنبرگ بھی شامل

پیٹرول 6 روپے 51پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی