نامناسب اور ذاتی سوالات پر اداکارہ میرا ارشاد بھٹی کا پوڈکاسٹ چھوڑ کر چلی گئیں

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 میرا نے صحافی و میزبان ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں نامناسب سوالات کیے جانے پر انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چکی گئیں۔

اداکارہ میرا اپنی آنے والی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر کے سلسلے میں پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں تاہم جاری کیے گئے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے کیے گئے بیشتر سوالات اداکارہ کی ذاتی زندگی اور ماضی میں وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بیوی کے انتقال کے بعد دوسری لڑکی سے محبت کیسے ہوئی؟ صحافی ارشاد بھٹی نے بتادیا

دورانِ گفتگو میرا نے متعدد بار میزبان کو فلم کی پروموشن تک گفتگو محدود رکھنے کی درخواست کی لیکن سوالات کا رخ مسلسل ان کی نجی زندگی کی جانب ہی رہا۔ ٹریلر کے اختتام پر اداکارہ کو مسکراتے ہوئے میزبان کا شکریہ ادا کرتے اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر رخصت ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ٹریلر کے منظرعام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعدد افراد نے میزبان کے سوالات کو غیر مناسب قرار دیا۔ سائرہ بانون نے ارشاد بھٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تھوڑی اخلاقیات کا مظاہرہ ہی کر لیتے میرا صاحبہ بہت آرام سے چلی گئیں۔ دو ہاتھ لگا کر اٹھتیں تو اچھا ہوتا۔

مبشر زیدی نے کہا کہ جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ کے شرکاء کو ارشاد بھٹی کا بائیکاٹ کرنا چاہئے اور جیو کی انتظامیہ کو بھی ایکشن لینا چاہئے۔

صحافی کرن ناز نے کہا کہ بھانڈ صرف بھانڈ ہوتا ہے۔ مختلف پروگرامز میں خواتین کو اپنی فضول مسخری اور ذاتی جملوں سے تنگ کرتا رہا، شکر ہے آج پکڑا گیا۔

 شمع جونیجو نے لکھا کہ ارشاد بھٹی نے جو میرا کے ساتھ اس انٹرویو میں کیا ہے اُسے ہراسمنٹ کہتے ہیں۔ یہ واقعی میرا کا ظرف ہے کہ بڑے اخلاق سے وہ صرف اپنی فلم ’سائیکو‘ ہی کا کہتی رہی اور شرافت سے انٹرویو چھوڑ کے چلی گئی۔ اسے جواد احمد کی طرح اس کی چھترول کرنی چاہئیے تھی۔

صبیح کاظمی نے لکھا کہ ارشاد بھٹی صاحب اس پاڈکاسٹ کو ڈیلیٹ کردیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کا بلوچستان کے طلبا کے لیے 470 وظائف کا اعلان، تعلیمی مواقع میں اضافہ

ایپل ٹی وی کی نئی جاسوسی سیریز، بائیکاٹ کی مہم کیوں زور پکڑ رہی ہے؟

کیا آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کو شکست جادو ٹونے کی وجہ سے ہوئی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی