پنجاب کا بلوچستان کے طلبا کے لیے 470 وظائف کا اعلان، تعلیمی مواقع میں اضافہ

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے بلوچستان کے طلبہ کے لیے 470 وظائف کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو بڑھانا اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

وظائف کے لیے درخواستیں بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے ذریعے طلب کی گئی ہیں، جن کا ہدف خصوصاً کم آمدن والے اور مستحق طلبہ ہیں تاکہ وہ معیاری تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کر سکیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد، پرتپاک استقبال

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور اسے تعلیمی مواقع کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے عام گھرانوں کے طلبہ کو بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے، جو سماجی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور بلوچستان میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

صوبے میں تعلیمی اصلاحات کے تحت تقریباً ایک ہزار اسکولوں کی اپ گریڈیشن، انفراسٹرکچر کی بہتری اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی خلا کو پر کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبات کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ماہانہ وظائف دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں بچیوں کی اسکول حاضری میں اضافہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اجلاس، اسکائی گلاس برج سمیت سیاحتی منصوبوں کی منظوری

حکام کے مطابق وظائف، اسکول اپ گریڈیشن اور دیگر تعلیمی اصلاحات بلوچستان میں تعلیم کے فروغ اور مواقع کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار، وجہ کیا ہے؟

سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

جاپان کی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی کاوشیں، 4 لاکھ ڈالر فراہم کردیے

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟