جاپان کی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی کاوشیں، 4 لاکھ ڈالر فراہم کردیے

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے اسلام آباد میں قائم سفارت خانے کے مطابق اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام اور حکومتِ جاپان نے پاکستان میں کمیونٹی ریزیلینس اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے لیے جاپان نے 4 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کیے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ منصوبہ خاص طور پر پنجاب کے کمزور اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں، خصوصاً جنوبی پنجاب، میں نافذ کیا جائے گا۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتے ہوئے خطرات، بار بار سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کا سامنا ہے، جن سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ روزگار، بنیادی ڈھانچے اور ضروری سہولیات کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امریکا ایران مذاکرات کی پاکستانی سہولتکاری کی حمایت پر اظہار تشکر

12 ماہ پر مشتمل اس منصوبے سے براہِ راست 3 ہزار افراد مستفید ہوں گے، جن میں خواتین اور نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔ منصوبے کے تحت مقامی افراد کو ابتدائی وارننگ نظام، ہنگامی منصوبہ بندی، اور ریسکیو و ابتدائی امدادی اقدامات کی تربیت دی جائے گی۔

پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شویچی نے کہا کہ جاپان پاکستان کو قدرتی آفات کے مقابلے میں مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے، اور یہ منصوبہ مقامی آبادی کو بااختیار بنانے میں مدد دے گا۔

ڈاکٹر سیموئل رزق نے کہا کہ مضبوطی صرف آفات کے بعد ردعمل کا نام نہیں بلکہ ایسے نظام اور صلاحیتوں کی تعمیر بھی ہے جو کمیونٹیز کو مستقبل کے خطرات کا سامنا کرنے کے قابل بنائیں۔

یہ منصوبہ پاکستان میں بحالی اور استحکام کے لیے یو این ڈی پی پاکستان کی وسیع کوششوں کا حصہ ہوگا، جس پر قومی اور صوبائی شراکت داروں کے تعاون سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے