بنگلہ دیش: 2016 فائرنگ کیس میں سابق پولیس افسران پر فردِ جرم عائد

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے 2016 میں 2 طلبہ رہنماؤں کو گولیاں مارنے اور انہیں معذور کرنے کے مقدمے میں سابق ایس پی جیسور انیس الرحمان سمیت 8 افراد کے خلاف باضابطہ فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

یہ حکم پیر کے روز انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل ون کے 3 رکنی بینچ نے جاری کیا، جس کی سربراہی جسٹس ایم ڈی غلام مرتضیٰ مجمدار کر رہے تھے۔

استغاثہ کے مطابق یہ الزامات انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں 2013 کے متنازع آپریشن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کا دعویٰ

پروسیکیوشن کے مطابق متاثرہ دونوں افراد جیسور کے علاقے چاؤگاچھا میں اسلامی چھاترا شبر کے رہنما تھے، جنہیں 2016 میں مبینہ طور پر ٹانگوں میں گولیاں ماری گئیں۔

مزید الزام ہے کہ انہیں اسپتال منتقل کرنے سے قبل ان کے زخموں میں ریت بھر دی گئی، جس کے باعث شدید انفیکشن ہوا اور بالآخر ان کی ٹانگیں کاٹنا پڑیں۔

ملزمان میں شامل 8 افراد میں سے 3 سابق پولیس اہلکار اس وقت حراست میں ہیں اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز کی واپسی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردیں

ان کی شناخت عقیل الاسلام، سجاد الرحمان اور قاضی ظہور الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد عدالت نے زیرِ حراست ملزمان سے جرم قبول کرنے سے متعلق سوال کیا، جس پر تینوں نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔

اس مقدمے میں سابق ایس پی انیس الرحمان سمیت دیگر 5 ملزمان مفرور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

ویڈیو

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار