ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود کی صاحبزادی گولی لگنے سے جاں بحق

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود خان کی 19 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان 15 اکتوبر تک پارٹی انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن

پولیس کے مطابق مقتولہ ماہ نور جو میڈیکل کی طالبہ تھیں ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے اپنے گھر کی چھت پر موجود تھیں کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی انہیں لگ گئی۔

گلشن اقبال تھانے کے ایس ایچ او محمد سعود کے مطابق انہیں شدید زخمی حالت میں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اتوار کی دوپہر دوران علاج دم توڑ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے تاہم اہلخانہ کی جانب سے مقدمہ درج کروانے میں ہچکچاہٹ ظاہر کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: کامران ٹیسوری کو کیوں ہٹایا؟ وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کا سوال

دریں اثنا قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘