بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے افتتاح سے محض 24 گھنٹے قبل راجستھان میں واقع ایک بڑی ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کے بعد ریفائنری سے سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
🇮🇳🔸A major fire broke out at the Pachpadra oil refinery in Rajasthan, India, a day before its inauguration by Prime Minister Modi. pic.twitter.com/jN9j4EziKX
— Argonaut (@FapeFop90614) April 20, 2026
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ریفائنری ضلع بالوترا کے علاقے پچپدرا میں واقع ہے اور اسے بھارت کا پہلا گرین فیلڈ انٹیگریٹڈ ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ انڈین آئل کارپوریشن اور حکومتِ راجستھان کا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔
اس منصوبے کا سنگ بنیاد 22 ستمبر 2013 کو اُس وقت کی سیاسی قیادت نے رکھا تھا اور ابتدائی طور پر اس کی لاگت 37 ہزار 230 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔
بعد ازاں حکومت کی تبدیلی کے بعد 16 جنوری 2018 کو وزیراعظم نریندر مودی نے اس منصوبے کا دوبارہ آغاز کیا، جس کے بعد اس کی لاگت بڑھ کر 43 ہزار 129 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ ریفائنری نہ صرف ایندھن کی پیداوار کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اس میں ڈاؤن اسٹریم پیٹروکیمیکل مصنوعات کی بڑی مقدار تیار کرنے کی بھی گنجائش موجود ہے۔
واقعے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کا ریفائنری کے افتتاح کا پروگرام عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔












