وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے آج نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، امن و استحکام کے لیے مکالمے پر زور

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا، اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کی آسٹریلوی ہم منصب سے گفتگو، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے اور روابط کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

امیگریشن پالیسی 2026: غیر قانونی ہجرت کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ اور ہنرمند پاکستانیوں کے لیے نئے مواقع

وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر سیستان کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور امن کے فروغ پر اتفاق

ویڈیو

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں