اسحاق ڈار کی آسٹریلوی ہم منصب سے گفتگو، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی وزیرِخارجہ پینی وونگ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آسٹریلوی وزیرِخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

آسٹریلوی وزیرِخارجہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں سمیت مذاکرات میں سہولت کاری کے ضمن میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پینی وونگ نے اس ضمن میں سفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کی تعریف بھی کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی اور ایرانی سفیروں سے ملاقاتیں

اس موقع پر اسحاق ڈار نے گزشتہ ہفتے منعقدہ اسلام آباد مذاکرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مکالمے اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی معیشت، خصوصاً ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے وسیع اثرات پر تشویش کا اظہار کیا اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟