ہواوے کا نیا فولڈیبل فون بڑی اسکرین اور طاقتور فیچرز کے ساتھ متعارف

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہواوے نے اپنا نیا فولڈیبل اسمارٹ فون Huawei Pura X Max متعارف کرا دیا ہے، جو کمپنی کے منفرد پاسپورٹ اسٹائل فولڈیبل ڈیزائن کو مزید بہتر بناتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: ہواوے مصنوعات استعمال کرنے والوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

اس نئے ماڈل میں 5.4 انچ کی بیرونی اور 7.7 انچ کی اندرونی فولڈنگ اسکرین دی گئی ہے، جو LTPO 2.0 ٹیکنالوجی کے ساتھ 120Hz تک ریفریش ریٹ سپورٹ کرتی ہیں۔ فون پہلے ماڈل کے مقابلے میں بڑا مگر پتلا ہے، جبکہ اس میں اسٹائلس (M-Pen 3 Mini) کی سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔

ہارڈویئر کے لحاظ سے ڈیوائس میں Huawei کا نیا Kirin 9030 Pro چپ سیٹ دیا گیا ہے، جو بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے، جبکہ یہ فون HarmonyOS 6.1 پر چلتا ہے۔

کیمرہ سیٹ اپ میں 50MP مین، 50MP پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو اور 12.5 MP الٹرا وائیڈ لینس شامل ہیں، جبکہ فرنٹ پر دو 8MP کیمرے دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کا نئی اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

بیٹری کے لحاظ سے فون میں 5,300mAh بیٹری دی گئی ہے، جو 66W فاسٹ چارجنگ اور 50W وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

قیمت چین میں قریباً 1,615 ڈالر (4 لاکھ 50 ہزار روپے قریباً) سے شروع ہوتی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں دستیابی کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکہ الزبتھ دوم کی 100ویں سالگرہ: ایک عہد ساز حکمران کی لازوال میراث

اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ بمباری شروع کر دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

2025 میں ہجرت کے راستوں پر 7,900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

داسن شناکا پی ایس ایل سے معطل ہونے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی، پی سی بی نے معذرت قبول نہ کی

موجودہ توانائی بحران سنگین ترین ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وارننگ

ویڈیو

لائیوامریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے امکانات قوی تر، دونوں ممالک نے پاکستان دوبارہ آنے کا عندیہ دے دیا

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ