پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9رنز سے ہرادیا

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے 30ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے کی خلاف ورزی: سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پی ایس ایل 12 کے لیے نااہل قرار

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا تھا۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور وہ فیصلہ بیحد مناسب بھی ثابت ہوا۔ کپتان شاہین آفریدی نے اپنی مضبوط بیٹنگ لائن پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اور ٹیم نے آغاز سے ہی بڑے اسکور کی بنیاد رکھنے کی کوشش کی۔

لاہور کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 51 گیندوں پر 123 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں متعدد چھکے اور چوکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

مزید پڑھیے: بابر اعظم نے پی ایس ایل میں تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

دیگر کھلاڑیوں میں چارتھ آسلانکا نے 31 جبکہ ڈینیئل سیمز نے 18 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نمایاں بولر رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی اور اس طرح اس کو 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: ’جائیں گھوم پِھر آئیں‘، ملتان سلطان نے کھلاڑیوں کو چھٹی دے دی

ریلی روسو 62 اور شامل حسین 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ سکندر رضا اور اوسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘