سری لنکن کرکٹر داسن شناکا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 12 کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: بابراعظم نے ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
پی سی بی کے مطابق لاہور قلندرز سے وابستہ داسن شناکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی جانب سے پی ایس ایل سے دستبرداری قواعد کی واضح خلاف ورزی ہے، اور لیگ کے معیار اور ساکھ کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے داسن شناکا نے افسوس کا اظہار کیا اور پاکستانی شائقین سے معذرت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے کسی دوسری لیگ میں شرکت کا ارادہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی پر 2 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے اگلے 2 ایڈیشنز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
مزید پڑھیں: نوجوان کھلاڑیوں کو جلدی متعارف کرانے پر حسن علی کا اعتراض، کارکردگی میں تسلسل کی ضرورت پر زور
اسی طرح گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے کاربن بوش پر بھی اسی نوعیت کی پابندی لگائی گئی تھی۔














