امریکا کا ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر پابندیوں کا اعلان

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزام میں متعدد کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پابندیوں کی زد میں ایران کے ساتھ ساتھ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے افراد اور ادارے بھی آئے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ان اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افراد اور کمپنیوں پر ہتھیاروں کی ترسیل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے امریکی کارروائیوں کو جنگی اقدام قرار دیتے ہوئے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے اسلام آباد جانے سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے بحری جہازوں پر کارروائی اور بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگی اقدام کے مترادف ہے اور تجارتی جہاز پر حملہ اور عملے کو یرغمال بنانا جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے اور اپنے قومی مفادات کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے پاکستان کے مجوزہ دورے کے مؤخر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے مثبت ردعمل نہ آنے کے باعث یہ دورہ ملتوی کیا گیا ہے، تاہم صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں فیصلے پر نظرثانی ممکن ہے۔

ادھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایرانی وفد کے اسلام آباد جانے سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے امریکا پر غیر سنجیدگی اور کشیدگی بڑھانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘