ایران جنگ: امریکی دفاعی ذخائر متاثر، میزائل سپلائی پر سوالات

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور عسکری کارروائیوں میں میزائلوں کے مسلسل استعمال نے امریکا کے اسلحہ ذخائر پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ ماہرین نے مستقبل میں ممکنہ کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی درخواست پر ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ایران سے متعلق فوجی سرگرمیوں کے دوران امریکی میزائلوں کا استعمال نمایاں حد تک بڑھا ہے، جس سے نہ صرف دفاعی ذخائر متاثر ہو رہے ہیں بلکہ اسلحہ سازی کے لیے درکار خام مال پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہر میزائل کے استعمال کے ساتھ مخصوص دھاتوں اور وسائل، خصوصاً ٹنگسٹن جیسے عناصر کی کھپت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے سپلائی چین پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹس کے مطابق دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رفتار سے میزائلوں کا استعمال جاری رہا تو امریکا کو اپنے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جدید میزائل سسٹمز کی تیاری وقت طلب اور مہنگا عمل ہے، اس لیے فوری طور پر ذخائر میں کمی کو پورا کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے پینٹاگون کو ایک جانب جاری عسکری کارروائیوں کو برقرار رکھنا ہے جبکہ دوسری جانب طویل المدتی دفاعی تیاری کو بھی یقینی بنانا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا کو بیک وقت مختلف عالمی محاذوں پر اپنی فوجی موجودگی اور دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، جس سے وسائل کے مؤثر استعمال کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھیوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی حیران کن کمی، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟