سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، چوہدری محمد مقبول گجر کی رکنیت بحال

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد مقبول گجر کو دوبارہ رکن قانون ساز اسمبلی بحال کر دیا ہے، جس کے بعد ان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم ہو گیا۔

سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے چوہدری محمد مقبول گجر کی رکنیت بحال کرتے ہوئے انہیں دوبارہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا رکن قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، اسپیکر نے منظوری دے دی

چوہدری محمد مقبول گجر، جو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں، 2021 کے عام انتخابات میں حلقہ ایل اے-35 جموں 2 (گوجرانوالہ/سیالکوٹ) سے منتخب ہوئے تھے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران، انتخابات کے تقریباً 2 سال بعد انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل گجر کو کامیاب قرار دے دیا تھا۔

تاہم حالیہ عدالتی فیصلے کے بعد چوہدری محمد مقبول گجر کی رکنیت بحال ہو گئی ہے اور وہ دوبارہ اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اس کیس میں چوہدری محمد مقبول گجر کی جانب سے بیرسٹر ہمایوں نواز نے عدالت میں دلائل دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟