مطالعہ ترقی کی بنیاد، نوجوانوں میں کتاب بینی کا فروغ ناگزیر ہے، صدر زرداری

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ کتاب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کتابیں علم و آگہی کا مستند ذریعہ ہیں اور مطالعہ ہی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ کتاب ہمیں علم، شعور اور فکری بیداری کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔

مزید پڑھیں:6 ستمبر 1965، وہ دن جب قوم آسمان بن گئی

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی بلکہ مزید بڑھ گئی ہے، اس لیے نئی نسل میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے جو ہر دور میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مطالعہ ناگزیر ہے اور گہرائی سے سوچنے والے افراد ہی مستقبل میں نمایاں ہوتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان میں مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینا قومی ترقی کے لیے ضروری ہے جبکہ نیشنل بک فاؤنڈیشن اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سجاد لاکھا کے نظمیہ مجموعہ ’یہ روشنی فریب ہے‘ کی تقریب پذیرائی

صدر مملکت کے مطابق کتابیں ماضی، حال اور مستقبل کو جوڑنے کا ذریعہ ہیں اور نوجوانوں کو کتاب سے جوڑنا روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’منشیات سے دور رہیں ورنہ آپ بھی زومبی بن سکتے ہیں‘، رمضان چھیپا کی منفرد پروموشن

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

ناروے میں صحافی کے سوال پر وزیر اعظم مودی کو چپ لگ گئی

محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی، کاؤنٹی کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے

وزیراعظم کی بیت المال میں درخواستوں کی فوری پراسیسنگ اور طریقہ کار آسان بنانے کی ہدایت

ویڈیو

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا