افغانستان ’بائی پاس‘: پاکستان نے نئی تجارتی راہداری اختیار کرلی، کرغزستان کا پہلا ٹرک سوست پہنچ گیا

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئی تجارتی راہداری کا آغاز کر دیا ہے جو افغانستان کے راستے سے گریز کرتا ہے اس طرح اس متبادل روٹ سے  کرغزستان سے آنے والا پہلا ٹرک سوست ڈرائی پورٹ پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان نے تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وفاقی مشیر برائے خزانہ خرم شہزاد کی جانب سے ایکس پر شیئر کیے گئے بیان کے مطابق اس پیشرفت کے ساتھ ایک ایسا نیا تجارتی راستہ قائم ہوا ہے جو افغانستان کو بائی پاس کرتا ہے۔

یہ تاریخی پیشرفت جو کہ دولت مشترکہ آزاد ریاستوں کے کسی ملک کی جانب سے اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعے پاکستان تک پہلی براہ راست رسائی ہے اور نجی شعبے کی قیادت میں اس کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے وسط ایشیا اور پاکستان کے درمیان تجارت کے لیے ایک متبادل راہداری کھل گئی ہے اور روایتی راستوں پر انحصار کم ہوگا۔

مزید پڑھیے: کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

یہ اقدام پاکستان کے معروف برآمد کنندہ ادارے ہیمانی گروپ کی کوششوں سے ممکن ہوا جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ نجی شعبہ سرحد پار تجارت اور لاجسٹکس میں جدت لانے میں کس قدر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس کامیابی میں کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کی مؤثر معاونت شامل رہی جبکہ آپریشنل سطح پر نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے ایک شراکت دار کے ساتھ قریبی تعاون بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

یہ پیشرفت خطے میں زیادہ مضبوط، مؤثر اور متنوع تجارتی نیٹ ورک کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp