امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحر ہند میں اتار دیا

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بحرِ ہند میں اپنے طیارہ بردار بحری بیڑے ‘جارج بش’ کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تازہ تصاویر جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری بیڑہ بحیرہ روم پہنچ گیا، ابراہم لنکن بھی مشرقِ وسطیٰ میں موجود

 سینٹ کام کے مطابق یہ بحری بیڑا اس وقت کمانڈ کی ذمہ داری کے علاقے کے اندر بحرِ ہند میں گشت کررہا ہے، جو خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کی علامت ہے۔

اس نئے بحری بیڑے کی آمد کے بعد اب مشرقِ وسطیٰ اور اس سے ملحقہ سمندری حدود میں بیک وقت 3 امریکی طیارہ بردار جہاز فعال ہوگئے ہیں۔ ‘جارج بش’ سے قبل ‘ابراہم لنکن’ اور ‘گیرالڈ فورڈ’ پہلے ہی اس خطے میں آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں چھوٹے جہاز کی طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب خطرناک پرواز

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، ایک ہی وقت میں 3 بڑے بحری بیڑوں کی موجودگی خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp