کنگ سلمان ریلیف کی پنجاب میں 8 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب میں 8 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ سرگرمی پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی سپورٹ منصوبے کے آخری مرحلے کے تحت انجام دی گئی، جس کا مقصد غذائی قلت کے شکار اور مستحق افراد کو بنیادی خوراک کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ سلمان نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 افراد کو کنگ عبدالعزیز میڈل دینے کی منظوری دے دی

اس منصوبے کے تحت 97 کلوگرام وزن پر مشتمل غذائی پیکجز پنجاب کے مختلف اضلاع میں تقسیم کیے گئے، جن میں زیادہ تر حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندان شامل تھے۔

مجموعی طور پر 10 اضلاع میں 8 ہزار 500 پیکجز فراہم کیے گئے، جن میں ملتان (جلالپور پیر والا) 1,000، بہاولپور 1,000، مظفرگڑھ (علی پور) 900، بہاولنگر 1,600، راجن پور 500، ننکانہ صاحب 500، خانیوال (کبیر والا) 700، رحیم یار خان 700، چنیوٹ 800 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 800 شامل ہیں۔

ہر پیکج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا اور 2 کلو کھجور شامل تھیں، جن سے مستحق خاندانوں کی بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملی۔

یہ تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے شراکت دار اداروں حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے شفاف اور منظم انداز میں مکمل کی گئی۔

یہ اقدام پاکستان میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور کمزور طبقات کو بروقت امداد فراہم کرنے کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے مسلسل انسانی ہمدردی کے عزم کا عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی