لاہور: 3 کم سن بچوں کی قاتل سگی ماں نکلی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے اچھرہ میں 3 کمسن بہن بھائیوں کے بہیمانہ قتل کے افسوسناک واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ایک جانب سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے تو دوسری جانب مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمہ ماں کے ابتدائی اعتراف اور ایف آئی آر کی تفصیلات نے واقعے کو مزید ہولناک بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون نے پالتو کتے کے قاتل کو سزا دلانے کے لیے اہم ترین ملازمت قربان کردی

پولیس کے مطابق سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ کو گلی سے باہر جاتے اور پھر واپس آکر محلے داروں کے ساتھ مل کر 15 پر کال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کو مزید جانچ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کر لیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو خاتون کے ہاتھ میں چھری موجود تھی، جسے اس نے پولیس کو دیکھ کر پھینک دیا۔ جائے وقوعہ سے ایک اور چھری بھی برآمد ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ نے خود کو بچوں کی والدہ ردا فاطمہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تھی اور اسی وجہ سے اس نے بچوں کو قتل کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر بچوں کی وجہ سے اسے چھوڑنے پر آمادہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: ممبئی پولیس افسر کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹی ہی قاتل نکلی

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ امہ حبیبہ کی گلا کٹی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں، جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جنہیں آبائی گاؤں جھنگ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو آج مقامی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جاں بحق بہن بھائیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے

اچھرہ کے علاقے میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ماں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے تینوں بہن بھائیوں کی لاشیں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے لاشیں بچوں کے خالو کے سپرد کیں،

جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد میتوں کو ایدھی سرد خانے میں محفوظ رکھا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل کی ہدایت پر میتوں کی منتقلی کے لیے فری ایمبولینس سروس فراہم کی گئی، جس کے ذریعے لاشوں کو ان کے آبائی گاؤں جھنگ روانہ کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی