ڈیپ سیک کا نیا اے آئی ماڈل وی4 متعارف، لاگت میں نمایاں کمی کا دعویٰ

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے جمعہ کے روز مصنوعی ذہانت کا ایک نیا ماڈل وی4 متعارف کرا دیا ہے، جس کے اخراجات کو نمایاں حد تک کم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایک سال سے زائد عرصے بعد سامنے آئی ہے، جب کمپنی نے کم لاگت والے ریزننگ ماڈل کے ذریعے دنیا کو حیران کر دیا تھا، جو امریکی حریفوں کی صلاحیتوں کے برابر سمجھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی ڈیپ سیک کے نئے مصنوعی ذہانت ماڈل وی 4 کی تیاری مکمل، لانچنگ کب ہوگی؟

مصنوعی ذہانت کی دوڑ نے چین اور امریکا کے درمیان مسابقت کو مزید تیز کر دیا ہے۔

اس تناظر میں وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو چینی اداروں پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی چوری کرنے کی بڑے پیمانے پر کوشش کا الزام بھی عائد کیا۔

ہانگژو میں قائم کمپنی ڈیپ سیک نے گزشتہ سال جنوری میں اپنے ریزننگ ماڈل سے چلنے والے جنریٹو اے آئی چیٹ بوٹ کے ذریعے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی۔

جس نے اس شعبے میں امریکی برتری کے تصور کو چیلنج کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کس مسئلے سے دوچار ہے؟

کمپنی کے مطابق نیا ماڈل ڈیپ سیک وی4 ‘انتہائی طویل کونٹیکسٹ’ کی خصوصیت رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم وی چیٹ پر جاری بیان میں اسے دنیا کا صفِ اول ماڈل قرار دیا گیا ہے۔

جبکہ ایکس پر ایک اور اعلان میں کہا گیا کہ اس میں کمپیوٹنگ اور میموری کے اخراجات نمایاں طور پر کم کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز