ایران معاملے کے حل کے لیے پیشکش تیار کر رہا ہے دیکھتے ہیں کیا سامنے آتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران ایک پیشکش تیار کر رہا ہے تاہم کسی بھی پیشرفت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ایران عملی طور پر کیا پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی وفد کے آنے کی وائٹ ہاؤس کی تصدیق

رائٹرز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پابندیاں یا رکاوٹیں ختم کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ایران کی جانب سے سامنے آنے والی تجاویز کا مکمل جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس سوال کا جواب بعد میں دینا ہوگا، پہلے دیکھنا ہوگا کہ وہ کیا پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستانی قیادت سے ملاقات کے دوران میزبان کی ثالثی و سفارتی امور پر تبادلہ خیال ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران بات چیت میں دلچسپی رکھتا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ آیا کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے یا نہیں۔

ان کے مطابق امریکی حکام اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات میں ان افراد سے رابطے میں ہیں جو بااختیار حیثیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: جے ڈی وینس امریکا سے صورتحال کی نگرانی کریں گے، وائٹ ہاؤس کا پاکستان کو خراجِ تحسین

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر پر مشتمل 2 رکنی وفد کو اسلام آباد بھیجا جائے گا جو پاکستان کے دورے پر گئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp