پاکستانی قیادت سے ملاقات کے دوران میزبان کی ثالثی و سفارتی امور پر تبادلہ خیال ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ سرکاری دورے پر جمعے کی شب اسلام آباد پہنچنے والے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران یہاں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی وفد کے آنے کی وائٹ ہاؤس کی تصدیق

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ترجمان نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کے پہلوؤں سمیت اہم سفارتی امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ خطے میں امن و استحکام کے قیام سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران اپنے مؤقف اور حالیہ صورتحال سے متعلق اپنے مشاہدات پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد مذاکرات: جے ڈی وینس امریکا سے صورتحال کی نگرانی کریں گے، وائٹ ہاؤس کا پاکستان کو خراجِ تحسین

آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ فی الوقت ایران اور امریکا کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے اور ایران کے جو مشاہدات و تاثرات ہیں اس سے پاکستان کو آگاہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی مختصر وفد کے ہمراہ جمعے کی شب اسلام آباد پہنچے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کو پاکستان روانہ ہوں گے۔وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں امریکی نمائندے پاکستان میں ایرانی وفد کے ساتھ براہ راست مذاکرات کریں گے جن کی میزبانی اور ثالثی پاکستان کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں گرم و مرطوب بادل، لاہور میں دوبارہ تپش، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

مشکل وقت میں ریاست بچانے کا فیصلہ، تاریخ وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو یاد رکھے گی، عطا تارڑ

آزادکشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں کیوں ضروری ہیں اور آئین کیا کہتا ہے؟

پیراگوئے میں پہلی بار میٹھے پانی میں حیران کردینے والی نئی نسل کی جیلی فش دریافت

’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا امرتسر کے بعد بنگلورو اور جے پور میں بھی بڑے احتجاج کا اعلان

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں