امریکی کروڑ پتی شکاری افریقہ میں ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک امریکی کروڑ پتی ٹرافی ہنٹر افریقی ملک گیبون میں ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 75 سالہ ارنی ڈوزیو، جو کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک وائن یارڈ کے مالک تھے، گیبون کے لاؤپے اوکانڈا جنگلات میں شکار کے لیے موجود تھے۔ وہ ہرن کے شکار کے دوران اپنے گائیڈ کے ساتھ تھے جب اچانک 5 مادہ ہاتھی اپنے بچے کے ساتھ ان کے قریب آ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: چترال،68 ہزار امریکی ڈالر میں لائسنس حاصل کرنیوالا روسی باشندہ کشمیری مارخور کا شکار کرنے میں کامیاب

رپورٹ کے مطابق ہاتھیوں نے اچانک اس وقت حملہ کیا جب شکار کرنے والی ٹیم ان کے قریب پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں ارنی ڈوزیو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے گائیڈ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

سفاری آپریٹر ‘کلیکٹ افریقہ’ نے واقعے میں اپنے کلائنٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ انتہائی غیر متوقع تھا کیونکہ ہاتھیوں نے اپنے بچے کے ساتھ انسانوں کی موجودگی کو خطرہ سمجھ کر ردعمل دیا۔

ارنی ڈوزیو امریکہ کی ایک بڑی زرعی وائن کمپنی کے مالک تھے اور طویل عرصے سے افریقہ اور امریکا میں بڑے جانوروں کے شکار کے شوقین سمجھے جاتے تھے۔ ان کے پاس مختلف جانوروں کے ٹرافی شکار کے نایاب نمونے بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے مہنگے ترین پرمٹ، بولی کیسے ہوتی ہے؟

گیبون کے جنگلات افریقی ہاتھیوں کی بڑی آبادی کے لیے مشہور ہیں، جہاں دنیا کے زیادہ تر جنگلی ہاتھی پائے جاتے ہیں۔

واقعے کے بعد امریکی سفارت خانے نے ان کی میت کو وطن واپس بھیجنے کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ واقعہ ٹرافی ہنٹنگ انڈسٹری اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے ایک بار پھر بحث کو جنم دے رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی