امرتسر: بی ایس ایف اہلکار کی موت مشکوک، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سوالات اٹھا دیے

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں انسدادِ منشیات ایجنسی کی تحویل میں ہلاک ہونیوالے بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متوفی کے جسم پر مجموعی طور پر 34 زخم پائے گئے، جس کے بعد واقعے نے مشکوک صورت اختیار کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار سے متعلق دستاویزی فلم سے خوفزدہ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ جسویندر سنگھ کی موت مارچ میں دورانِ تفتیش طبیعت بگڑنے کے بعد ہوئی تھی۔

تاہم اہلِ خانہ نے ابتدا ہی سے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں حراست کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 25 زخم موت سے 2 سے 4 دن قبل جبکہ مزید 9 زخم موت سے 18 سے 24 گھنٹے پہلے لگے تھے۔

اور یہ تمام مدت وہی ہے جب وہ متعلقہ ادارے کی تحویل میں تھے، اس انکشاف نے حراستی تشدد کے خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔

متوفی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے جسم پر اتنی بڑی تعداد میں زخم معمول کی بات نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی برادریوں میں مسلح تصادم، 3 افراد ہلاک

ان کے مطابق رپورٹ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جسویندر سنگھ کا تعلق جموں سے تھا اور وہ چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے، جب انہیں منشیات کنٹرول ٹیم نے حراست میں لیا۔

بعد ازاں اہلِ خانہ کو اطلاع دی گئی کہ دورانِ تفتیش ان کی موت واقع ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

اینڈومیٹریوسس: خواتین کی تکلیف دہ بیماری کی اب تشخیص جلد ممکن

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی