لگتا ہے کے پی اسمبلی کا اگلا اجلاس مویشی منڈی میں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی کی پی ٹی آئی پر تنقید

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی موجودہ سیاسی فضا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے غیر ضروری سیاسی سرگرمیوں اور نمائشی اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ لگتا ہے کے پی اسمبلی کا اگلا اجلاس مویشی منڈی میں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسمبلی اجلاس پر ہونے والے اخراجات اگر جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں پر صرف کیے جاتے تو زیادہ مفید ثابت ہوتے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کے عوامی اجلاس میں عوام کی عدم شرکت، معمول کے اجلاس سے کتنا مختلف تھا؟

انہوں نے کہاکہ آئینی اختیارات اپنی جگہ موجود ہیں، مگر حالیہ اجلاس کی نوعیت واضح نہیں کہ وہ حکومت کے خلاف تھا یا اسپیکر کے، کیونکہ بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے یہ اجلاس اپنے ہی خلاف منعقد کیا گیا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے لیے ہوتے ہیں، لیکن انہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق صوبے میں ایک سیاسی جماعت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کرپشن کے بڑھتے رجحان پر بھی تشویش ظاہر کی اور الزام لگایا کہ کچھ عناصر تاحیات مراعات حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری سیاسی مصروفیات کے بجائے عوامی فلاح اور صوبے کے مسائل کے حل پر توجہ دیں، کیونکہ محض بیانات سے حالات بہتر نہیں ہوں گے بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کو سرمایہ کاری، ترقی اور جدید کاروباری سرگرمیوں کے لیے موزوں خطہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں رئیل اسٹیٹ، ہاؤسنگ، سیاحت، خصوصی اقتصادی زونز اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

وہ پشاور میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو 2026 کے 12ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے نمائش کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نمائندگان، بلڈرز، کاروباری شخصیات اور دیگر معزز افراد بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس ایونٹ کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کیوں بلایا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں منعقد ہونے والی یہ عالمی معیار کی نمائش پاکستان کا مثبت اور متحرک تاثر دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اعتماد، شراکت داری اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا کی قدیم تہذیب، عوام کی کاروباری صلاحیت اور نوجوانوں کی جدت طرازی اسے معاشی ترقی کا اہم مرکز بنا سکتی ہے۔ مناسب سہولیات، ادارہ جاتی تعاون، شفافیت اور مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے صوبہ نہ صرف قومی بلکہ علاقائی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟