حکومت پنجاب نے دیہات میں عوام کو شہر کی طرز پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے’اب گاؤں چمکیں گے‘ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا اور دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔
پروگرام کے تحت گاؤں میں رہنے والوں کو بچے کے برتھ، ڈیتھ سر ٹیفکیٹس، شادی اورطلاق رجسٹریشن کے لیے دور دراز نہیں جانا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
ہر گاؤں میں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کیا جائے گا اور گاؤں کی حالت سدھار نے کے لیے مقامی معززین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
گاؤں میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا۔ ہر گاؤں سے وصول ہونے والا ریونیو گاؤں ہی کی بہتری پر خرچ ہوگا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا ہے۔