لندن: میراتھن پہلی مرتبہ 2 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل، کینیا کے سباسٹین ساوے نے تاریخ رقم کردی

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیا کے ایتھلیٹ سباسٹین ساوے نے 2026 لندن میراتھن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میراتھن 2 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں منعقدہ میراتھن میں روبوٹس نے انسانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

31 سالہ ساوے نے ایک گھنٹہ 59 منٹ اور 30 سیکنڈ میں ریس مکمل کی اور اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے جنہوں نے میراتھن 2 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کی۔

انہوں نے مرحوم کینین رنر کیلون کِپٹم کا سنہ 2023 شکاگو میراتھن میں قائم کردہ 2 گھنٹے 35 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

مزید پڑھیے: پنجاب میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی میراتھن اور سائیکلنگ ریس کی تیاریاں مکمل

ٹگسٹ اسیفا۔

ایتھوپیا کے یومف کیجلچا نے بھی شاندار دوڑ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گھنٹہ 59 منٹ 41 سیکنڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور دو گھنٹے کی حد عبور کی جبکہ یوگنڈا کے جیکب کپلِمو 2 گھنٹے 28 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

خواتین کے مقابلوں می ایتھوپیا نے میدان مارلیا

خواتین کے مقابلے میں ایتھوپیا کی ٹگسٹ اسیفا نے ایک بار پھر عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 2 گھنٹے 15 منٹ 41 سیکنڈ میں ریس مکمل کی اور اپنا ہی سابقہ ریکارڈ بہتر بنایا جو انہوں نے گزشتہ سال لندن میں قائم کیا تھا۔

کینیا کی ہیلن اوبیری اور جوئسلین جیپکوسگئی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

مزید پڑھیں: لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے

یہ میراتھن ریس عالمی ایتھلیٹکس میں ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جہاں مردوں کی دوڑ میں پہلی بار 2 گھنٹے کی حد عبور کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp