پاکستان اور چین کے عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے رہیں گے، آصف زرداری، دورہ چین پر اہم ملاقاتیں

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دورہ چین کے موقع پر چانگشا میں صوبہ حنان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی، جس میں صوبائی پارٹی سیکریٹری شین شیاومنگ اور گورنر ماو وے منگ شامل تھے۔

مزید پڑھیں: صدر زرداری کا چین میں بڑا اقدام: زرعی عمل کاری اور جدید صنعت میں پاک چین تعاون کو نئی سمت دینے کا فیصلہ

ملاقات کے دوران زراعت، صحت، تعلیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے اس موقع پر شین شیاومنگ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہاکہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ دورہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ اپنے ذاتی اور خاندانی تعلقات کا بھی ذکر کیا۔

صدر مملکت نے حنان کی زرعی ٹیکنالوجی سے استفادے میں پاکستان کی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے زرعی تحقیق، بیج ٹیکنالوجی اور جدید کاشتکاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ان کے مطابق دوطرفہ تجارت میں زرعی مشینری، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

ملاقات میں بتایا گیا کہ حنان کی جامعات اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے درمیان 12 معاہدے طے پا چکے ہیں جبکہ اس وقت 959 پاکستانی طلبہ صوبے میں زیر تعلیم ہیں۔

گورنر ماو وے منگ نے کہاکہ پاکستان اور چین قریبی دوست، ہمسایہ اور شراکت دار ہیں، اور حنان سی پیک 2.0 کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ حنان کو چیئرمین ماؤ زے تنگ کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے خاص تاریخی اہمیت حاصل ہے اور پاکستانی عوام ان کے نظریات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین، اعلیٰ سطح ملاقاتیں شیڈول

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اور چین کے عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔

چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس موقع پر کہاکہ صدر زرداری کا دورہ حنان دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری