پی ایس ایل 11 کے پلے آف مرحلے کے لیے 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے، جس کے بعد پلے آف مرحلے کے لیے 4 ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ ملتان سلطانز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 11: محمد رضوان کے بیان پر نیا ہنگامہ، پی سی بی سے تحقیقات کا مطالبہ

چوتھی اور آخری پلے آف جگہ حیدرآباد کنگزمین نے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر حاصل کی۔ اس دوڑ میں انہوں نے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہوگا۔ کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم سیدھا فائنل میں پہنچے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کو شکست، کوالیفائر میں جگہ بنا لی

29 اپریل کو پہلا ایلیمنیٹر ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ایلیمنیٹر بھی لاہور میں یکم مئی کو ہوگا، جس کے بعد دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا، جہاں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی