اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات، شانگلہ، بونیر اور نوشہرہ سمیت متعدد علاقوں میں بھی زمین لرزنے سے شہری خوفزدہ ہو گئے۔
گلگت بلتستان: زلزلے کے جھٹکے مسلسل تیسرے روز بھی ریکارڈمزید پڑھیں:
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلہ تقریباً 170 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
گلگت بلتستان: زلزلے کے جھٹکے مسلسل تیسرے روز بھی ریکارڈمزید پڑھیں:
ریسکیو حکام کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔














