اپریل کی تاریخی برفباری: ماسکو اور امریکا میں ریکارڈ توڑ طوفان

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے مختلف حصوں میں غیر معمولی موسمی صورتحال نے اپریل کے آخر میں شدید برفباری کو جنم دیا ہے جس کے باعث ماسکو اور امریکی ریاستوں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر کیوں؟

ماسکو۔

27 اپریل 2026 کو آنے والے اس غیر معمولی طوفان کے نتیجے میں امریکا میں کولوراڈو، وائیومنگ اور مونٹانا میں شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات (نیشنل ویدر سروس) کے مطابق آرکٹک ٹھنڈی ہوا اور بہار کے درجہ حرارت کے ٹکراؤ سے خطرناک حالات پیدا ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پیر کو سفر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں جہاں 20 انچ تک برفباری اور 45 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کا جدید نظام قائم کیا جائے، وزیرِ اعظم

ماسکو۔

دوسری جانب روس میں بھی صورتحال غیر معمولی ہے، جہاں ماسکو ریکارڈ توڑ برفباری کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ ماہر موسمیات ییوگینی تشکوویٹس کے مطابق موسمی ریکارڈ کی تاریخ میں 27 اپریل کو اس قدر برفباری پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

سال 1888 کی ریکارڈ برفباری: فارمنگٹن، کنیکٹیکٹ امریکا میں برف کے ڈھیر سے بنی ایک سرنگ جس میں 6 فٹ تک کھڑے ہونے کی گنجائش تھی۔
امریکا: ماہ رواں۔

شدید برف کے باعث درخت گرنے اور درجنوں دیہات کی بجلی منقطع ہونے کی اطلاعات ہیں جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکا کے متاثرہ علاقوں میں حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ حد نگاہ کم ہونے اور موسمی حالات کے تیزی سے بدلنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک ذمہ دار ریاستوں سے ہرجانے کے حقدار ہیں، عالمی عدالت انصاف کا اہم فیصلہ

اگرچہ کیلنڈر کے مطابق بہار کا موسم جاری ہے تاہم ماہرین کے مطابق کئی علاقوں میں موسم سرما جیسی صورتحال برقرار ہے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں