پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں بھی شائقین کرکٹ اسٹیڈیم آ سکیں گے، وزیراعظم نے اجازت دیدی

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان کی ٹی20 کرکٹ میں حکمرانی، پاکستان سپر لیگ 11 میں بیٹنگ کا جادو

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پلے آف میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم وزیراعظم کی جانب سے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ شائقین میچز میں شرکت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں یا ایندھن کے کم سے کم استعمال کو یقینی بنائیں، تاکہ قومی کفایت شعاری مہم کے اہداف کو مدنظر رکھا جا سکے۔

محسن نقوی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پلے آف میں شریک چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کو ایک شاندار اور دلچسپ کرکٹ ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل کے فائنل میں شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم شائقین کرکٹ کے پرزور اصرار پر اب پلے آف میچز میں بھی شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پلے آف مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل: ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع، سب سے سستا ٹکٹ کتنے میں ملے گا؟

کراچی میں کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گی۔ اس کے بعد بدھ کے روز پہلا ایلی منیٹر لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔

اس کے بعد دوسرا ایلی منیٹر یکم مئی کو لاہور ہی میں کھیلا جائے گا، جبکہ پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘