مئی 2026: پاکستانی کم از کم 15 سرکاری چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات سے بھرپور مہینہ ثابت ہو سکتا ہے، جہاں مختلف سرکاری چھٹیوں، ہفتہ وار تعطیلات، یومِ تکبیر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 14 سے 15 دن تک چھٹیاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے کوئی اضافی چھٹی بھی دی گئی تو یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

مہینے کا آغاز ہی طویل تعطیلات سے ہوگا، کیونکہ یومِ مزدور یکم مئی کو جمعہ کے روز آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ 2 اور 3 مئی (ہفتہ اور اتوار) کی تعطیلات شامل ہو کر سرکاری و نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں فراہم کریں گی۔

مہینے کے آخر میں عیدالاضحیٰ کے باعث مزید تعطیلات متوقع ہیں، تاہم حتمی تاریخوں کا انحصار ذوالحج کے چاند کی رویت پر ہوگا۔

اگر 17 مئی کو چاند نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی کے درمیان متوقع ہے۔ اس صورت میں ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر پانچ روزہ طویل وقفہ بن سکتا ہے۔

تاہم اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا اور ذیقعد کے 30 دن مکمل ہوئے تو عیدالاضحیٰ 28 سے 30 مئی کے دوران منائی جا سکتی ہے۔ ایسی صورت میں اتوار، 31 مئی کی چھٹی بھی اس سلسلے میں شامل ہو جائے گی۔

مزید یہ کہ اگر حکومت پیر، 25 مئی کو اضافی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تو یہ 23 اور 24 مئی کے ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل کر ایک طویل چھٹیوں کا سلسلہ تشکیل دے سکتی ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق، ذوالحج کے چاند کی رویت کے لیے کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ احتجاج میں فتنہ الخوارج کے لوگ بھی شامل، شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، حکومت آزاد کشمیر

ناصر اقبال نے جان شیر خان چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا

محسن نقوی کی دوحہ میں قطری وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی