ناصر اقبال نے جان شیر خان چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے جان شیر خان بی اے آر ڈی مارخور چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں ناصر اقبال نے ہم وطن کھلاڑی انس علی شاہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ گیمز میں شکست دی۔

ناصر نے صرف 15 منٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11-1، 11-3 اور 11-2 سے کامیابی حاصل کی۔

ناصر اقبال نے پی ایس اے (پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن) سے منظور شدہ اس ایونٹ میں ابتدا سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں بھی اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔

یہ ٹورنامنٹ 22 تا 26 جولائی تک منعقد ہوا جس کا انعقاد بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد (بی اے آر ڈی) فاؤنڈیشن اور مارخور اسکواش فاؤنڈیشن نے پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) اور پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے تعاون سے کیا۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں سابق عالمی چیمپئن جانشیر خان نے شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان ایئر فورس، پاکستان اسکواش فیڈریشن اور پی ایس اے کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

مزید پڑھیے: پاکستانیوں میں کرکٹ سب سے مقبول، ہاکی و اسکواش بہت پیچھے، گیلپ سروے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی اے آر ڈی فاؤنڈیشن کے صدر عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ ایونٹ جانشیر خان کے شاندار ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ سطح پر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی اسکواش میں واپسی جاری، اسکاٹ لینڈ میں انڈر-15 اور 13 چیمپیئن شپ ٹائٹل بھی ہاتھ آگئے

مارخور اسکواش فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو حسین ٹی حسن نے کہا کہ ادارہ پاکستانی اسکواش کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور اگلی نسل کے کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے طویل مدتی پروگرامز اور اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی