ویرات کوہلی سے ملاقات نہ ہونے پر کم عمر مداح نے غصے میں بیٹ توڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 آئی پی ایل سیزن کے دوران بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی سے ملاقات اور آٹوگراف حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والا ایک کم عمر مداح آٹوگراف نہ ملنے پر شدید مایوسی کا شکار ہو گیا اور غصے میں اپنا کرکٹ بیٹ توڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچہ ہوٹل کے ریسیپشن پر ویرات کوہلی کا انتظار کر رہا تھا تاکہ وہ اپنا کرکٹ بیٹ ان سے سائن کرا سکے۔ جب رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کھلاڑی ویرات کوہلی اپنی سیکیورٹی اور اسٹاف کے ہمراہ ہوٹل پہنچے تو بچے نے ان کے قریب جانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک دیا۔

وہاں موجود افراد کی جانب سے درخواستوں کے باوجود بچے کو ویرات کوہلی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس پر وہ شدید مایوسی کا شکار ہو کر رونے لگا اور غصے میں اپنا کرکٹ بیٹ زمین پر مار کر توڑ دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے بچے سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لمحات بچوں کے لیے انتہائی اہم اور یادگار ہوتے ہیں جبکہ بعض نے کھلاڑیوں کی مصروفیات اور سیکیورٹی مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ہر وقت ملاقات ممکن نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، خاتون انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

ایک صارف نے لکھا کہ ’کبھی کبھی ایک چھوٹا سا لمحہ کسی اسٹار کے لیے عام بات ہوتا ہے لیکن بچے کے لیے وہ زندگی بھر کی یاد بن جاتا ہے‘۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’ہر بار کوئی کھلاڑی آپ کو آٹوگراف نہیں دے سکتا یا ملاقات نہیں کر سکتا کیونکہ ان کی اپنی زندگی اور ذاتی وقت بھی ہوتا ہے۔ ہم نے ویرات کوہلی کو اکثر مداحوں سے ملتے اور آٹوگراف دیتے دیکھا ہے‘۔

کئی صارفین نے بچے کے ردعمل پر بھی تنقید کی۔ ایک نے لکھا ’آج کل کے بچے غیر ضروری غصہ دکھانا نہیں چھوڑتے۔ والدین کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ اس طرح کا غصہ دکھا رہا ہے‘۔ ایک اور نے سوال کیا کہ ’کیا ویرات ہزاروں مداحوں کو آٹوگراف دے سکتے ہیں؟ کیا یہ ممکن ہے‘؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

برطانیہ کا صدیوں پرانا نظام بدلنے کی تیاری؟ وزیراعظم اینڈی برنہم کا اہم بیان سامنے آگیا

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور