سہیل آفریدی نے عوامی پذیرائی نہ ملنے پر شور شرابہ کرکے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم آزاد کشمیر

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی پذیرائی نہ ملنے پر شور شرابہ کرکے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں: فیصل ممتاز راٹھور کا اہم فیصلہ، عامر ذیشان جرال ڈی جی پولیٹیکل افیئرز وزیراعظم سیکریٹریٹ تعینات

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سہیل آفریدی کے رویے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے توقعات سے بڑھ کر مثبت طرزِ عمل اختیار کیا اور جلسے کے انعقاد کے لیے مکمل سہولت فراہم کی۔ تاہم، ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی سابقہ روش کو دہراتے ہوئے ماحول کو ہنگامہ خیز بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ جب عوامی پذیرائی نہ مل سکی تو سخت زبان اور شور شرابے کا سہارا لیا گیا، جو افسوسناک ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور خصوصاً سہیل آفریدی کے رویے پر مایوسی ہوئی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے راجا لیاقت علی خان کے انتقال پر بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کا پوری طرح حق ادا نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں: عدالتی اصلاحات، اسپیشل اور سینیئر سیکریٹری کے عہدے ختم، نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے اہم اعلانات

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مہاجرین کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ریاست میں مقیم مہاجر کشمیریوں کی بہتری کے لیے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 25 اپریل کو مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟