رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو یوٹیوبر کی گرفتاری سے روک دیا

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

یہ معاملہ سیشن عدالت کی جانب سے رجب بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا، جس پر وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی کمپنی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ، سابق خاتون ملازم کے سنگین الزامات

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے پہلے دی گئی عبوری ضمانت منسوخ کر دی تھی۔ وکیل کے مطابق رجب بٹ قانون پسند شہری ہیں اور متعلقہ مقدمے میں ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے انہیں گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں فوری طور پر گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: معروف ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

رجب بٹ کے خلاف کراچی کے تھانہ حیدری میں مقدمہ درج ہے، تاہم مقدمے کی نوعیت اور مزید تفصیلات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس، چینی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

پاک چین دوستی کے 75 برس، قومی اسمبلی میں تاریخی قرارداد منظور،تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل شکست، ’کرکٹ کا حشر ہاکی سے بھی برا کردیا گیا ہے‘

پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریب، وفاقی وزرا کا لازوال تعلقات کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا