سابق صدر مملکت عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے جلاوطنی کے دوران جدید ٹیکنالوجی سیکھ کر ایک منفرد اے آئی آرکائیو تیار کر لیا۔
عواب علوی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ وہ طویل عرصے تک خود کو خاندان کا ٹیکنالوجی ماہر سمجھتے رہے، تاہم یہ تاثر غلط ثابت ہوا۔
I’ve spent years thinking I was the tech expert in the family — I was wrong 🤣
While in exile, @ArifAlvi taught himself Python and built a self hosted & self compiled AI Archive from scratch. Of his life, politics and presidency. No team, no budget—just custom code to suit his…
— Awab Alvi (@DrAwab) April 29, 2026
ان کے مطابق عارف علوی نے جلاوطنی کے دوران خود ہی Python پروگرامنگ سیکھی اور اپنی زندگی، سیاست اور صدارت سے متعلق ایک اے آئی آرکائیو تیار کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے میں نہ کوئی ٹیم شامل تھی اور نہ ہی کوئی بجٹ رکھا گیا، بلکہ یہ مکمل طور پر ذاتی ضرورت، تجزیے اور اے آئی پروڈکٹ کے طور پر تیار کیا گیا۔
عواب علوی،جو خود بھی اپنے ڈینٹل پریکٹس اور دیگر منصوبوں میں روزانہ کی بنیاد پر اے آئی کے ساتھ کام کرتے ہیں، نے کہاکہ وہ اس کام سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق یہ صرف ایک آرکائیو نہیں بلکہ ایک ایسا نمونہ ہے جس سے مقامی ڈیولپر کمیونٹی کو سیکھنا چاہیے کہ کس طرح اے آئی ٹولز کے ذریعے پیچیدگی کو سمجھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ وہ عارف علوی کو اس منصوبے کی مکمل تکنیکی تفصیلات شیئر کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔












