امریکا ایران تنازع اور ہرمز کی بندش، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا ایران کشیدگی اور جنگ بندی مذاکرات میں تعطل کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ سے سپلائی کی بحالی فی الحال مشکل دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا تنازع: قطر نے پاکستان کی ثالثی کو مؤثر قرار دے دیا، مذاکرات کا دائرہ محدود رکھنے پر زور

خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کے جون کے سودے 1.91 ڈالر اضافے کے بعد 119.94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ جولائی کے کنٹریکٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 107.51 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران تنازع کے جلد حل ہونے یا آبنائے ہرمز کھلنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث عالمی سپلائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ایران کی جانب سے خلیج میں اپنی کشتیوں کے علاوہ دیگر جہازوں کی نقل و حرکت محدود کیے جانے سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کمپنیوں سے ممکنہ طویل بندش کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے مشاورت بھی کی، جس کے بعد مارکیٹ میں خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

دوسری جانب اوپیک پلس گروپ کے آئندہ اجلاس میں تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے پر غور متوقع ہے، تاہم ماہرین کے مطابق جاری جنگ اور سپلائی میں رکاوٹوں کے باعث اس کے اثرات محدود رہیں گے۔

مزید پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی، آبنائے ہرمز کشیدگی اور ایران امریکا تنازع برقرار

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کو جنگ کے بعد معمول کی پیداوار بحال کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، جس سے عالمی توانائی منڈی پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp