خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی، آبنائے ہرمز کشیدگی اور ایران امریکا تنازع برقرار

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم گزشتہ روز نمایاں اضافے کے بعد مارکیٹ اب بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 15 سینٹ کمی کے بعد 101.76 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 14 سینٹ کم ہو کر 92.82 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ ایک روز قبل دونوں بینچ مارکس میں 3 ڈالر سے زائد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایران-امریکا تنازع: گلگت بلتستان کے عوام پُر اعتماد کیوں ہیں؟

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ایران اور امریکا کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات ہیں۔ یہ اہم گزرگاہ عالمی یومیہ تیل اور ایل این جی سپلائی کا قریباً 20 فیصد حصہ لے جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے بدھ کو آبنائے ہرمز میں دو جہازوں کو تحویل میں لے لیا، جبکہ امریکا نے اپنی بحری ناکہ بندی برقرار رکھتے ہوئے کم از کم تین ایرانی ٹینکرز کو ایشیائی پانیوں میں روک کر ان کا رخ موڑ دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی ثالثی پر جنگ بندی میں توسیع تو کر دی ہے، تاہم اس کی کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی۔ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت ممکن ہے جب امریکی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے۔

ادھر امریکی توانائی معلوماتی ادارے انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں 1.9 ملین بیرل اضافہ ہوا، جبکہ پٹرول اور ڈیزل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا تنازع: روس نے ثالثی کی پیشکش کردی

رپورٹ کے مطابق امریکی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات بڑھ کر یومیہ 12.88 ملین بیرل کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، جس کی بڑی وجہ ایران جنگ کے باعث ایشیا اور یورپ میں سپلائی میں خلل ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز کی صورتحال معمول پر نہیں آتی اور ایران امریکا کشیدگی کم نہیں ہوتی، عالمی تیل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار