ایران امریکا تنازع: قطر نے پاکستان کی ثالثی کو مؤثر قرار دے دیا، مذاکرات کا دائرہ محدود رکھنے پر زور

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر سے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی میں پیشرفت، مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل

الجزیرہ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران امریکا تنازعے کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر قطر کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہم مذاکرات کے دائرے کو وسیع کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتے اور ہم پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر خطے اور عالمی سطح پر مختلف تنازعات میں ثالثی کے کردار کے حوالے سے جانا جاتا ہے جبکہ پاکستان بھی ماضی میں سفارتی سطح پر مفاہمتی کوششوں میں سرگرم رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں مختلف ممالک کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان، ترکیہ اور قطر کی اہم سہ فریقی ملاقات

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری۔

ماہرین کے مطابق ایسے حالات میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سفارتی تعاون تنازعات کے پرامن حل کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے اور پاکستان کی ثالثی کی حمایت کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

قطر کی بات کا مطلب ماہرین کی نظر میں

قطر کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا بیان بظاہر سادہ سفارتی مؤقف لگتا ہے تاہم اس کے اندر کئی اہم اشارے بھی پوشیدہ ہیں۔

قطر کے ترجمان ماجد الانصاری کی یہ بات کہ مذاکرات کے دائرے کو وسیع کرنے کی ضرورت نہیں دراصل جاری سفارتی کوششوں کو مرکوز رکھنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قطر کی جانب سے بھی سراہا گیا

تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی تنازعات میں جب بہت زیادہ ممالک شامل ہو جاتے ہیں تو مفادات کا ٹکراؤ بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے مذاکرات پیچیدہ اور سست ہو سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں قطر کا بیان اس امر کی طرف اشارہ سمجھا جا سکتا ہے کہ موجودہ ثالثی فریم ورک جس میں پاکستان کردار ادا کر رہا ہے کو مزید پھیلانے کے بجائے مؤثر بنانے پر زور دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp